فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات کی بناء پر محرر معطل’ سکیورٹی آفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او نے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات قائم کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے محرر کو معطل اور سکیورٹی آفیسر علی گرفتار کرا دیا۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔




