جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف)آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کے تدارک، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور موثر کمیونٹی پولیسنگ سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ قیام امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے منشیات فروشوں، راہزنوں، ڈکیتوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر فوری ازالہ کیا جائے اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مثر کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط بنائے جائیں جبکہ پولیس فورس کی کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔اجلاس کے بعد آئی جی اسلام آباد نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں پولیس افسران و جوانوں نے اپنے سروس اور ذاتی نوعیت کے مسائل پیش کیے۔ آئی جی نے ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت ازالے اور ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور جائز مسائل کا بروقت حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں