حرمین شریفین کے دفاع کیلئے تمام مسلمان متحد ہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاںغلہ منڈی فیصل آباد کے صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیںسہ ملکی مکہ دفاعی معاہدے کو سرا ہتے ہیں،یہ معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کا ذریعہ بنے گا،انہوں نے مزید کہاکہ حرمین شریفین کے دفاع کی ذمہ داری پاک فوج اور پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے،عوام اس مقصد کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے تمام مسلمان متحد ہیں اور ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ مسلمانوں کے اتحاد کا ذریعہ بنے گا۔،حرمین شریفین کے دفاع کی ذمہ داری پاک فوج کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔سعودی عرب کے ساتھ ہمارا رشتہ ایمان کا ہے،سعودی عرب نے ہر وقت اور ہر مشکل میں مسلمانوں کا ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے تقدس کا دفاع ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کو سراہتے ہیں کیونکہ یہ معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بن سکتا ہے اور یہ صرف ان تین ممالک کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا دفاعی معاہدہ بنے گا۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ملکی دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے ۔ پاکستان کی تاجر برادری ‘وکلاء برادری ‘علماء اکرام سمیت پوری قوم ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد، اتفاق اور باہمی اعتماد کی ضرورت ہے ۔ تمام طبقات کو چاہیے کہ قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی عوام اور کاروباری طبقے کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں