جسم میں نصب کمپیوٹر چپ سے بینائی جزوی بحال

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس سے بینائی کی جزوی بحالی، طب میں نیا انقلاب’87سالہ خاتون نے دوبارہ پڑھنا شروع کردیا، ماہرین کا کہنا ہے یہ ٹیکنالوجی انسان اور مشین کے تعلقات کو نئی جہت دیگی۔ رپورٹ کے مطابق سائنس اور طب کے سنگم پر ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت انسانی جسم میں نصب کیے جانے والے کمپیوٹر چِپس بینائی جیسی کھوئی ہوئی صلاحیت کو جزوی طور پر بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں 87 سالہ فرانسیسی خاتون ایلس شارٹون کی مثال دی گئی ہے جو عمر سے متعلق آنکھوں کی بیماری ایج ریلیٹڈ میکولر ڈی جنریشن (AMD) سے متاثر ہو کر اپنی مرکزی بینائی کھو چکی تھیں۔ سان فرانسسکو کی کمپنی سائنس کارپ نے پریما نامی ایک تجرباتی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں ریٹینا کے متاثرہ حصے پر ایک چھوٹا سا مائیکرو چِپ نصب کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں