لاہور(بیورو چیف)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے محرم الحرام میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے ، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔مجالس اور جلوسوں کے مقامات کے تمام علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایکسیئن داتا دربار فیاض تالپور بطور فوکل پرسن فرائض انجام دیں گے۔ ایکسیئن داتا دربار ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ رابطے میں ہوں گے۔ایمرجنسی کی صورت میں شٹ ڈائون کے لئے اعلی افسران سے رابطہ کرنا ہو گا ۔




