گوجرہ (نامہ نگار) ضلعی امیر جماعت اسلامی ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے تحصیل رہنماؤ ں کے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی گوجرہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے کی جانب سے مختلف عوامی اجتماعات میں اپنے اور جماعت کیخلاف غیر اخلاقی زبان ا ستعما ل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیاانہوں نے واضح کیاہے جماعت اسلامی عوام کے حقو ق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی دبائوبرداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ٹوبہ روڈ پر انڈر پاس کوکھنڈر پاس بنا دیا گیاجس سے علاقہ کے عوام انتہائی تکلیف میں ہیں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ٹھکیدار کی کرپشن کو بے نقاب کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سابق ایم این اے اگرمیونسپل کمیٹی میں ہو نے والی کرپشن کے خلاف کچھ کرناچاہتے ہیں تو جماعت اسلامی ان کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔ اس موقع پرپی پی 119 کے امیرمحمودعزمی،پی پی120کے امیر حیدر علی چوہدری اور ضلعی نائب امیر مولانا رحمت اللہ ارشد سمیت کارکنوں کی کثیر تعدادموجودتھی۔




