گوجرہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین ایڈووکیٹ اور ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے دفتر جماعت اسلامی گوجرہ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور غریب عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ملک بھر کے ہر ضلع میںجماعت اسلامی کے زیر اہتمام 7اگست کوبھر پوراحتجاج کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کر نے اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پربھاری ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں جس سے غریب کی زندگی مذیدمشکلات کا شکارہو کر رہ گئی ہے۔ مزدور طبقہ غربت کی چکی میں بری طرح سے پس گیاہے۔




