جماعت اسلامی کا کفایت شعاری مہم کا آغاز

لاہور (بیوروچیف) مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں جماعت اسلامی نے پارٹی سطح پر کفایت شعاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پارٹی قیادت کے مطابق اس مہم کے تحت جماعت کے زیر استعمال 1300 سی سی یا اس سے زائد گاڑیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام امیر جماعت اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی جگہ الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی، جو نہ صرف کم خرچ ہوں گی بلکہ ماحول دوست بھی ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں