جماعت اسلامی کی خواتین کی مجلس شوریٰ کے انتخابات مکمل

لاہور (بیورو چیف)انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے صدر راشد نسیم نے حلقہ خواتین کی مرکزی مجلس شوریٰ برائے سیشن2026-29 کے لیے منتخب ہونے والی 25 خواتین ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ منتخب ہونے والی خواتین میں ہر طبقہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین، جن میں ایم بی بی ایس، پی ایچ ڈی، مصنف، کالم نگار، شعبہ تدریس سے وابستہ اور سابق پارلیمنٹرینز شامل ہیں۔صوبہ سندھ سے09، صوبہ خیبرپختونخوا سے04،صوبہ بلوچستان سے 1،صوبہ پنجاب شمالی سے3، حلقہ اسلام سے1،صوبہ پنجاب وسطی سے3،حلقہ لاہور سے2،صوبہ پنجاب جنوبی سے2 ارکان منتخب ہوئیں۔منتخب ہونیوالی خواتین میں خیبرپختونخوا سے ماریہ آفتاب ودیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں