جماعت اول سے پنجم کا نیا تعلیمی نصاب2027-28منظور

فیصل آباد(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پاکستان کی وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نیشنل کریکولم کونسل ونگ نے نیا تعلیمی نصاب منظور کر لیا ہے، جس کا اطلاق تعلیمی سال 2027-28 سے کیا جائے گا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نصاب میںبچپن کی نگہداشت و تعلیم , انگریزی، اردو، ریاضی، صحت و جسمانی تعلیم، آرٹس اینڈ کرافٹس اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو جماعت اول سے پنجم تک شامل کیا گیا ہے، جبکہ جماعت اول تا سوم کے لیے مضمون ہمارے اردگرد کی دنیا اور جماعت چہارم و پنجم کے لیے سماجی علوم اور سائنس کا نصاب منظور کیا گیا ہے۔ نئے نصاب کا نفاذ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت ملک بھر میں وفاقی حکومت کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال 2027-28 سے ہوگا۔ منظور شدہ نصاب نیشنل کریکولم کونسل کی سرکاری ویب سائٹ ncc.gov.pk سے حاصل کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں