جناح کالونی اور نڑوالا روڈ پر 2 گھروں میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جناح کالونی اور نڑوالا روڈ پر گھروں میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان جل گیا’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچکر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق جناح کالونی سپر آئیڈیل سویٹس کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ نڑوالا روڈ پر 59 ج ب نتھوچک میں بھی بجلی کے بورڈ اور یوپی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر کی تیسری منزل میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں