جونیئر ہاکی ٹیم نے چین کو شکست دیدی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں چین کی جونیئر ہاکی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 سے شکست دے دی۔ طویل عرصے بعد بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان میچ کے انعقاد پر شائقین ہاکی میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا۔پاکستان اور چین کی جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ، ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد قیصر عباس رند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حاکم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ قمر محمود منج بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں