فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گڑھ پولیس نے لاہور روڈ پر کامیاب چھاپہ مار کر جعلی کرنسی کا کاروبار کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا، اس دوران اس کے قبضہ سے بھاری مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کر کے باز پرس شروع کر دی، تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر منظور حسین نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوںکی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ ایک نوجوان جعلی نوٹ لیکر سودا سلف لینے آیا ، نوٹ جعلی ہونے پر شک گزرا تو اس نے ملزم عبدالقیوم کو پکڑلیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیکر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے جعلی نوٹ بھی برآمد ہوئے جس پر مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی۔




