جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل کا سری لنکن ہائی کمشنر نے وفد کے ہمراہ چک 105گ ب (شہید بھگت سنگھ) کا دورہ کیا اور تحصیل جڑانوالہ کے تاریخی گائوں چک نمبر 105گ ب (شہید بھگت سنگھ) میں اعلی سطحی بین الاقوامی وفد کی آمد۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل نے سری لنکن ہائی کمشنر اور انکے ہمراہ آنیوالے وفد کی میزبانی کی۔دورے کا مقصد علاقے کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کا جائزہ لینا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل نے معزز مہمانوں کو شہید بھگت سنگھ کے تاریخی گھر اور گائوں کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ورثے کی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے پرجوش استقبال اور بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا شکریہ ادا کیا اور گائوں کے تاریخی اور پرامن ماحول کی تعریف کی۔ اس موقع پر معززینِ علاقہ اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔




