فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) نوجوان نے فائرنگ کرکے انسپکٹر موٹر وے پولیس حقیقی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے نواحی گاؤں99گ ب کے رہائشی نشہ کے عادی عبدالسلام کا اپنے سگے بھائی میاں عاطف ارشاد جو موٹروے پولیس میں انسپکٹر ہے سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر تعش میں آکر عبدالسلام نے میاں عاطف ارشاد کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم نشہ کا عادی بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔




