جیا بچن صحافی پر برہم، مائیک پیچھے ہٹا دیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جیا بچن کی جانب سے احتجاج کے دوران صحافی کا مائیک ہٹانے کے واقعے پر طنزیہ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جیا بچن کو صحافی کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے اور مائیک پیچھے ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے’جیا بچن نے کہا کہ معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، جب صحافی نے پوچھا کہ معاملہ کیا ہے تو جیا بچن نے جواب دیا کہ نہیں بتائوں گی۔کنگنا رناوت نے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جیا بچن کے جواب پر طنز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں