لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔




