حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو و معاشی حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ کیا رہائشی27سالہ عابد ولد طفیل کچھ عرصہ سے بیروزگار تھا ، جسکی وجہ سے گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی کسی بات پر اہل خانہ سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، علم ہونے پر اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جانے بچانے کی سر توڑ کوشش کی ، لیکن دوران علاج عابد زندگی کی بازی ہار گیا،ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں