ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)9مئی یومِ معرکہ حق کی مناسبت سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری خصوصی تقریبا ت کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک پروقار سیمینار اور اظہارِ یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی قیادت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے کی جبکہ ایس پی فضل عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، دیگر ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ9مئی یومِ معرکہ حق قومی اتحاد، ریاستی استحکام اور وطنِ عزیز سے غیر متزلزل وفاداری کے اظہار کا دن ہے۔ پوری قوم نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی بہادر افواج کیساتھ کھڑے ہو کر جس مثالی یکجہتی، قومی شعور اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ فخر ہے۔




