اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کا جدید نظام تیار کر لیا ہے، جس کے تحت اب ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے حج واجبات جمع کرانا ممکن ہوگا۔وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹریشن سے لے کر ادائیگی تک حج کا پورا نظام ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے،جس سے درخواست گزاروں کو آسان، شفاف اور تیز رفتار سہولت میسر آئے گی۔ترجمان نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن حج رجسٹریشن اور واجبات کی ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے




