حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کاپیر سے آغاز

اسلام آباد (بیوروچیف) سرکاری سکیم سے حج کرنے کے خواہشمند عازمین حج 2027کے لیے اہم اطلاع آ گئی۔ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5اکتوبر سے ہو گا۔ سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5تا 20اکتوبر تک جمع کروا سکیں گے۔ حج واجبات کی دوسری قسط بھی پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع ہو گی۔ مذہبی امور کی وفاقی وزارت نے آج اعلان کیا ہے کہ عازمین حج مقررہ تاریخ تک دوسری قسط کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔ درخواست کی منسوخی کے بعد جمع شدہ رقم عازم حج کے اکائونٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ دوسری قسط سے قبل اپلوڈ کرنا لازمی قرار دیا یگا ہے۔ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے گا اور سرکاری عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں