حرمین شریفین پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر تصور ہوگا

چنیوٹ(نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد، ہزاروں افراد نے شرکت کی ،ختم نبوت کا نفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قوانین تحفظ ناموس رسالت ۖ کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان کے نظریہ و جغرافیہ کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لئے شفاعت نبوی ۖ کا ذریعہ ہے،عالمی سطح پر ختم نبوت شعور آگاہی مہم مزید تیز کر نے کی ضرورت ہے، ختم نبوت کانفرنس میں پروفیسرسیف اللہ خالد جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ،خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ صدر مرکزی مسلم لیگ،مولانا امیر حمزہ ، قاری محمد یعقوب شیخ ، پیر سید ہارون گیلانی، حافظ عبدالروف ،مولانا نصر جاوید ، چوہدری محمد سرور ، پنجاب، ڈاکٹر مزمل ہاشمی، انجینئر حارث ڈار ، شیخ فیاض احمد ،مولانا ابو بکر صدیق،حافظ عبدالروف ، پیر قمر الحق سیالوی محمدی شریف ، چوہدری احسن تارڑ، ثاقب مجید، ابو معاذعمران، ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ،چوہدری نذیر، چوہدری محسن گجر، عمر فاروق انجم، چوہدری عمران جٹ،سید نورالحسن شاہ، حاجی عبدالغفور رحمانی، قاری عبدالرزاق،شیخ نسیم الہی ,قاری شبیر عثمانی، مولانا توصیف الرحمن،مولانا مغیرہ، چوہدری سعید، مہر تنویر، مولانا نعیم الدین گولڑوی، اصغر جٹ،حاجی جمیل فخری و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کسی صورت حرمین کا تقدس پامال نہیں ہو نے دیں گے۔، حرمین شریفین کی حرمت کسی ملک، قوم یا نسل کی جاگیر نہیں یہ پوری امت مسلمہ کی عزت و تقدس کا معاملہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی حرمت پر سمجھوتہ نہیں،حرمین کے تقدس پر خاموشی نہیں رہیں گے،اور مقدس مقامات کی حفاظت سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی سیاسی مصلحت نہیں،حرمین شریفین ہماری عقیدت بھی ہیں، ہماری غیرت بھی اور ہمارے ایمان کا حصہ بھی۔حرمین شریفین پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔ مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ کروڑوں اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں