فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین’ چیف الیکشن کمشنر حرم کلاتھ مارکیٹ گورودوارہ گلی 3-2-1 محمد امین بٹ نے سال- 27 2026 کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا’ محمد امین بٹ کے مطابق حرم کلاتھ مارکیٹ گورودوارہ گلی 3-2-1 کے الیکشن 15 جنوری بروز جمعرات کو ہوں گے’ کاغذات نامزدگی آج 11 جنوری دن 3 بجے تک جمع کروائے جائیں گے’ آج ہی کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی اور فائنل امیدواروں کی لسٹ بھی آج شام کو مارکیٹ میں آویزاں کر دی جائے گی’ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر محمد امین بٹ نے کہا کہ حرم کلاتھ مارکیٹ میں دو متحارب گروپ ہیں’ ان دونوں متحارب گروپوں کا الیکشن کے سلسلہ میں تنازعہ رہا ہے’ گذشتہ دنوں یہ معاملہ تھانے تک پہنچا تو تھانے میں ایس ایچ او نے مجھے فوکل پرسن نامزد کر دیا اور منصفانہ الیکشن کروانے کی ذمہ داری سونپی’ مگر بدقسمتی سے ایک گروپ نے مجھ سے مشورہ کئے بغیر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جو سراسر زیادتی ہے’ آج مجھے پتہ چلا تو میں نے دونوں گروپوں کو بلایا اور باہمی مشورے سے 15 جنوری بروز جمعرات کو الیکشن کی تاریخ طے کر دی ہے’ جو گروپ بھی الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتا ہے وہ کل کاغذات نامزدگی حاصل کریں اور الیکشن لڑیں’ انشاء اللہ میرا وعدہ ہے کہ میں منصفانہ الیکشن کو یقینی بنائوں گا اور جو گروپ بھی جیتا میں خود اسے پھولوں کے ہار پہنائوں گا اور اسے میری مکمل سپورٹ حاصل ہو گی’ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے منصفانہ الیکشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا’اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ حرم کلاتھ مارکیٹ کے سابق صدور امین بوبا’ اجی محمد نعیم ‘ سابق جنرل سیکرٹری رانا شعیب ٹھاکر’ رانا مبشر ٹھاکر’ احسن جاوید رحمانی’ خواجہ رضوان و دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔




