حساس ادارے کا جعلی ملازم گرفتار

تاند لیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ میں حساس ادارے کا جعلی ملازم گرفتار، 8 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا.تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے ایس ایچ او محمد سرفراز نے کارروائی کرتے ہوئے علی گوہر عرف مہرا کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم 8 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے قبضے سے ایک حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں