حضرت عثمان غنی کی اسلام کیلئے دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان نے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدر محفل ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی مولانا حافظ مدثر علی رضوی،مولانا عبدالحنان شاہ,مولانا حافظ عثمان علی چشتی،مولانا حافظ محمد سعید رضوی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔آپ نے کثیر مال اسلام کی خدمت کیلئے حضور کے قدموں پہ نچھاور کر دیا آپ نے قرآن جمع فرما کر امت مسلمہ پہ بہت بڑا احسان فرمایا ۔آپ کی عظمت اور شان کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نبی اکرم رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو بیٹیاں یکے بعد دیگر آپ کے عقد میں دیں۔ جنگ تبوک کے موقع پر سب سے بڑھ کرآپ نے مجاہدین کے لیے سواریاں اور مال پیش کیا مسجد نبوی کیلئے جگہ خریدنے کا موقع ہو یا مدینہ شریف میں میٹھے پانی والے کنویں کی خریداری کا موقع ہو آپ ہر موقع پر سر فہرست نظر آئیں گے اگر اپ کا دور خلافت دیکھا جائے تو یقینا اس دور میں مسلمانوں کو پوری دنیا میں بہت زیادہ ترقی اور عزت ملی آ پ نے ہر میدان میں محنت کی اور مسلمانوں کا وقار پوری دنیا پہ بلند فرمایا۔اگر آج کے حکمران خلفائے راشدین کی تقلید کر لیں تو آج بھی معاشرے میں عدل قائم ہو سکتا ہے روزگار بھی مل سکتا ہے اور ہر انسان خوشحال نظرآئے گا ان ہستیوں نے اپنی ذات کو پیچھے رکھا نظام حکومت کو سامنے رکھتے ہوئے عوام الناس کو فائدہ پہنچایا حتیٰ کہ امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی جان قربان کر دی لیکن شہر مدینہ میں خون بہانے کو پسند نہیں فرمایا پیر طریقت صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر میں خلیفہ ثالث حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالہ سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں قاری ارشد رضوی،حافظ شہباز رضوی مولانا محمد کاشف رضوی ،مولانا محمد الیاس رضوی، ماسٹر اسحاق, یوسف خان،مولانا عبد الرحمن جامی کے علاہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی آخر میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں