حقائق پر مبنی بنانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھار ت سے بھی اعتراف کیا جانے لگا۔بھارت پاکستان کیخلاف اپنے گمراہ گن بیانیے کی ترویج کیلئے اپنے تمام وسائل اور پراکسیز کو استعمال کررہا ہے، مودی حکومت کے جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانیے کے باوجود پاکستانی موقف درست اور سچا ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت کے سابق ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے بھی اعتراف کرلیا کہ پاکستان کا بیانیہ جیت چکا ہے۔اروند گپتا نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ اس لیے کامیاب ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دہائیوں سے اس پر محنت کی ہے، آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر اور دیگر اداروں سے وابستہ لوگ مختلف پلیٹ فارمز پر سرگر م ہیں، پاکستان نے بھارتی بیانیے کے توڑ کیلئے طو یل حکمت عملی کے تحت کام کیا ہے۔سابق بھارتی ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ خلیجی جنگ کے تناظر میں ایرا ن نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ماہرین کے مطابق جب خود بھارت کے سابق اعلی سیکیور ٹی حکام اپنے بیانیے پرشکوک وشبہات کا اظہار کریں تو اس پرسوالات اٹھنا فطری ہے، بھارت نے عالمی سطح پر اپنے عمومی تاثر پر زیادہ توجہ دی جبکہ پاکستان نے مثر سفارتکاری سے اپنے موقف کی سچائی کو ثابت کیا۔یہ محض ایک سابق اعلی سیکیورٹی عہدیدار کا ایک بیان نہیں بلکہ پاکستان کی سفارتی ، اخلاقی اور اسٹریٹجک سچائی کی تصدیق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں