حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی اختیار کرلی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اداکارہ حنا رضوی نے اپریل 2024 میں اداکار اور دوست عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔تاہم آج انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے طلاق کا اعلان کردیا۔انہوں نے لکھا کہ بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ کوئی آسان قدم نہین تھا اور ہم دونوں کو مزید یہ فیصلہ کرنے کے لیے وقت درکار ہے کہ اس رشتے کے مستقبل کے لیے کیا بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں