حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، خالد محمود اعظم آبادی ، قاری محمد ارشد ، قاری بشیر احمد عزیزی ، چوہدری حبیب اللہ عطار ، مولانا بہادر علی سیف ، حافظ مقصود احمد ، مولانا عبد الشکور کاظم ، حبیب الرحمن بٹ و دیگر نے ایرانی سرپرستی میں حوثی باغیوں کے ذریعے سعودی عرب پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کو نشانہ بنانے والوں کا اسلام و اہل اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے نزدیک ایمان و عقیدے اور جذبات سے وابستہ معاملہ ہے ۔ اس لیے مملکت سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی و تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔ پاکستان کو چاہیے کہ مکہ معاہدہ کے تحت حوثی باغیوں کے خلاف موثر کارروائی کرے اور مزید فوجیوں کوحرمین شریفین کی حفاظت کے لیے فی الفور سعودی عرب روانہ کرے ۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا کہ قائد ملت سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ایک کال ہر لاکھوں نوجوان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب جانے کو تیار ہیں ۔ حکومت اگر فوج نہیں بھیج سکتی تو ہمیں اجازت دے لاکھوں اہلحدیث یوتھ فورس کے شاہینوں ہمہ وقت جانے کو تیار ہیں ۔ شر پسند عناصر اور بعض نام نہاد مسلمان تنظیمیں فلسطین کے مسئلہ کو بنیاد بنا کر حرمین شریفین اور میثاقِ مکہ کے خلاف منظم پروپیگنڈا کر رہی ہیں ۔ جو کہ انتہائی قابل مذمت و افسوسناک بات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں