گلیاں سجانے پر مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام انعامات تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جشن عید میلاد النبی ۖکے موقع پر جلوس۔خوبصورت گلیاں اور گاڑیاں سجانے پر مرکزی میلاد کیمٹی فیصل آباد کی طرف سے حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کی تقریب میونسپل ہال فیصل آباد میں منعقد ھوئی۔جسکی صدارت مرکزی صدر میاں منیر احمد نورانی نے کی جبکہ دیگر احباب محبت میں سیکرٹری جنرل شیخ قدیر احمد ظہیر۔مولانا پیر عدیل یوسف۔میاں آفتاب احمد۔مفتی محمد گل مدنی۔ڈاکٹر منصور اعوان۔محمد نوید قادری۔مفتی لیاقت علی رضوی موجود تھے ۔اس موقع پر سماجی خدمات پر المصطفیٰ فاونڈیشن کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔المصطفیٰ فانڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد اور ضلعی جنرل سیکرٹری میاں ابرار ضیا نے کپ وصول کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر غلام حسین زاہد نے کہا کہ مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کا کئی سالوں سے یہ فروغ محبت رسول اللہ ۖکا مشن جاری ھے۔ھر سال میلاد النبی ۖکے موقع پر اور باقی دنوں میں بھی فروغ محبت رسول اللہ ۖکے انکی خدمات جاری رکھتی ھیں۔مرکزی صدر میاں منیر احمد نورانی۔جنرل سیکرٹری شیخ قدیر احمد ظہیر۔اور ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ھے۔حوکہ مسلسل ایسے پروگرامز کا انعقاد باقاعدگی سے کروارھی ھے۔فیصل آباد میں امن وامان اور تمام مسالک میں رواداری۔محبت کے فروغ میں بھی انکا کردار مشالی ھے۔المصطفی فانڈیشن مرکزی میلاد کیمٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں