گوجرہ(نامہ نگار)شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والامقدمہ کی زد میں آگیا ۔ چک نمبر 281ج ب کے محمد شفیق نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی اہلیہ عالیہ اسلم دوائی لینے کیلئے اڈاپر جا رہی تھی کہ جس کوراستہ میں چک نمبر281ر ب فیصل آبادکے عظیم وغیرہ نے اغواء کر لیااورکار پر شہر کے ایک مکان میں لے آئے جہاں پر عظیم نے اسکو اسلحہ کے زور پرجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اورراستہ میں چھوڑ کر فرارہوگئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




