اسلام آباد (عظیم صدیقی) حکومت بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے تیار ہو گئی ہے، فیصلہ ہو چکا ہے لیکن عملدرآمد کیلئے احکامات ابھی تک جاری نہیں کئے گئے۔ گزشتہ شپ دو بجے تک آنکھوں کے معروف الشفاء ٹرسٹ ہسپتال میں انتظامات مکمل تھے۔ سکیورٹی بھی معمول سے کئی گنا زیادہ تھی، سوا دو بجے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ خان نہیں آ رہے، مصدقہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عمران خان کو آنکھ کے علاوہ کان اور کمر کی بھی شدید تکلیف ہے اس لئے صرف الشفاء آئی ٹرسٹ کے علاوہ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال پمز ہسپتال بھی زیرغور ہے۔ وزارت داخلہ’ وزیراعظم ہائوس اور راولپنڈی میں مشاورت جاری ہے، فیصلہ میں دیر کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اور اندر دھرنا تسلسل سے جاری ہے۔ محمود اچکزئی’ راجہ ناصر عباس’ بیرسٹر گوہر سمیت تین چار درجن پارلیمنٹرین شریک ہیں۔ KPK ہائوس کے باہر بھی دھرنا رات تک جاری تھا۔ وزیراعلیٰ’ وزراء اس وقت KPK ہائوس میں ہیں۔ پشاور اسلام آباد اور اسلام آباد ہزارہ موٹرویز پر جگہ جگہ دھرنے دیئے جا رہے ہیں، ٹریفک بند ہے۔




