حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114چوہدری شکور گجر نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں دہشتگردی کے افسوسناک وا قعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ، آ ئے روز دہشتگردی کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے نوشہرہ میں دار العلوم حقانیہ میں ہونیوالی دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے، جس میں مولانا سمیع الحق کا بیٹا شہید ہوا ہے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں اس دلخراش واقع نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے ، مدارس ، دینی درسگاہوں میں ہونیوالی دہشتگر د ی کی وارداتیں حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں