فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عوام کا کوئی پرسان حال نہیں خدا کے لیے اعلی عدلیہ کمر توڑ مہنگائی میں تنگ دست غریب عوام کو کچھ تو ریلیف دلائے ،تاکہ سفید پوش گھرا نے کے لوگ سحر و افطار کے لیے با آ سانی کم ریٹ پر چیزیں خرید سکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین پنجاب وسابق ایم پی اے نورالنساء ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سبزیوں اور فروٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فو ری کنٹرول کریںفیصل آبادکی ضلعی انتظامیہ صرف خبروں اور فوٹو سیشن تک محدود ہے عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی ۔فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع سمیت چھوٹی تحصیلوں میں خود ساختہ بے پناہ مہنگائی نے عام آدمی کے ہو ش اڑا کے رکھ دیے ہیں۔




