فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدرانجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نا ئب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ، فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود معیشت کو درست سمت میں گامزن رکھا ، آئندہ بجٹ میں تاجر برادری کو خصوصی ریلیف دیا جانا چاہیے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے اپیل کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے،کاروباری قرضوں پر شرح سود میں کمی لائی جائے،چھوٹے تاجروں کے لئے پیچیدہ ٹیکس قوانین کا خاتمہ کر کے سادہ ٹیکس نظام لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے نرخوں میں کمی سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، کمرشل بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولیات فراہم کر کے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں،تاجروں کو ریلیف دینے سے نہ صرف کاروبار ترقی کرے گا بلکہ قومی معیشت بھی مزید مضبوط ہوگی۔




