فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پیپرورک مکمل کر لیا’ صوبہ بھر میں 6ہزار 632 یونین کونسلز کے ناموں کی منظوری دیتے ہوئے سمری محکمہ بلدیات کو ارسال کر دی جبکہ حکومت پنجاب کی وزارتی کمیٹی کل 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گی۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے تحت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے رمضان المبارک کے بعد اپریل میں کرانے کا کہا تھا کیونکہ نومبر اور دسمبر میں سموگ اور سردی کی وجہ سے الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے۔ تاہم بلدیاتی الیکشن کروانے کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ کل 28اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے بعد ہو گا۔ تاہم اس حوالے سے بلدیاتی امیدواروں نے بھی الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔




