لاہور( بیورو چیف) وفاقی حکومت نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کر کے مل بیٹھ کر معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کیلئے مشاورت پر زور دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے حکومتی رابطہ کار کو جواب دیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی دورہ سندھ پر ہے واپسی پر ان سے ملاقات ہوگی۔ سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خان اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو ریلیف پیکج کے ساتھ میز پر بیٹھے، حکومتی وزراء پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے جامع پلان کے ساتھ آئیں۔جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی ایشو کی بات کرتی ہے ،اگر حکومت نے عوامی مطالبات نہ مانے تو اسلام اباد کی طرف مارچ کریں گے۔




