قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری نے محلہ علوی پارک میں منعقدہ تقر یب کے دوران شہدائے افواج پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر سینکڑوں شہریوں نے بھی شمعیں روشن کرکے وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری نے کہا کہ شہدائے افواج پاکستا ن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے ملک کے دفاع، سالمیت اور خود مختاری کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔سابق سٹی کونسلر خان نعمان خان نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے پوری قوم متحد اور ایک ہے۔شہدا کی قربانیاں ہمیں وطن سے محبت،اتحاد اور قومی یکجہتی کا درس دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا اور ان کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔تقریب میں عمران چوہدری،تنویر حسین بھٹی،میاں وسیم طارق، شیخ ابوبکر،حافظ نواز، میاں جاوید،میاں محسن سلیم سمیت دیگر معززین اور شہریوں نے شرکت کی۔شرکا نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر پیر فضل رسول حیدر رضوی نے شہدائے افواج پاکستان کے بلندی درجات، مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی،جبکہ ملک کی سلامتی،استحکام اور خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں