منشیات فروشی پر مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار) سٹی پولیس گوجرہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تین منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی. معلوم ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ محلہ حسنیہ کالونی کا اعجاز عرف ججی. چک نمبر 371 ج ب کا اللہ دتہ اور سمن زار کالونی کا اویس اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس پر سٹی پولیس نے چھاپے مار کر انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں