گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں د و افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ خاتون کے کپڑے پھاڑ ڈالے،شور واویلہ پر ملزمان فرارہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔معلوم ہواہے کہ 374ج ب کی نادیہ بی بی اپنے گھر میں بچوں سمیت موجود تھی کہ اس دوران دو افرادصغیر اجمل وغیرہ آگئے اور گھر داخل ہو کر اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا اور خاتون کے کپڑے پھاڑ ڈالے ۔شور وایلہ پر ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




