گوجرہ (نامہ نگار)دو افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔شور واویلہ پر ملزمان فرارہو گئے ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر424ج ب کی روز پولین کو گوگاوغیرہ دو افراد نے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا ۔شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پرآگئے جنہوں نے منت سماجت کر کے خاتون کی جان چھڑائی ۔جس پر ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




