خاتون ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں مرد ڈاکوئوں کے بعد خاتون ڈکیت کی انٹری نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔خاتون ڈکیت نے اسلحہ کے زور پر ایک شہری کو لوٹ لیا۔ ڈکیتی کا واقعہ تھانہ ہنجروال کی حدود میں پیش آیا۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون کے ساتھ 15سالہ دو لڑکے بھی ڈکیتی کی واردات میں شامل تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے شہری کو اسلحہ دکھا کر نقدی چھین لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ڈکیت شہری سے 7لاکھ 80ہزار روپے نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئی۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری مختیار حسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں