خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والاملزم پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل سائبر کارئم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے واٹس ایپ پر خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا پکڑے جانیوالے ملزم کی شناخت عاصم مصطفی کے نام سے ہوئی بتایا جاتا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری اعجاز کی ہدایت پر ایس ایچ او عامر سلطان کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو واٹس ایپ پر بلیک میل ہراساں کرنیوالے ملزم کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے فون برآمد کر لیا۔ جس میں دھمکی آمیز گفتگو اور قاتون کے قابل اعتراض ویڈیوز موجود تھیں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں