خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف قانون متحرک

گوجرہ (نامہ نگار) خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افرادکے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر333ج ب کی جمیلہ بی بی دختراکبر علی کوامین وغیرہ 4افراد نے تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں شور وایلہ سن کر بعض افرادموقع پر جمع ہو گئے جنہوں مداخلت کر کے خاتون کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں