خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ

گوجرہ(نامہ نگار)خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد قانون کی زد میں آگئے معلوم ہواہے کہ ملت ٹائون کی کوثر زوجہ محمد یوسف اپنی سا س کریماں بی بی اور دیگراور شوہرمحمد یوسف کے ہمراہ چک نمبر358ج ب گھر میں موجود تھی کہ اس دوران جمعہ وغیرہ چھ ملزمان ان کے گھر میں داخل ہو گئے اور کریماں بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا ۔اور اس کے خاوند کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں