خالدہ ریاست کو مداحوں سے بچھڑے 29برس ہو گئے

لاہور ( شوبز نیوز) پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکار خالدہ ریاست کی 29ویں برسی کل منائی جائے گی ۔لاکھوں ناظرین کو اپنی عمدہ پرفارمنس سے متاثر کرنے والی خالدہ ریاست یکم جنوری 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔باصلاحیت فنکار نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 70 کی دہائی میں ڈرامہ سیریل ”نامدار ”سے کیا، جس میں ان کے ہمراہ اداکار شکیل نے اہم کردار ادا کیا،لیکن انہیں مقبولیت معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ”بندش ”سے ملی، جس کو پی ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر محسن علی نے پروڈیوس کیا تھا۔انور مقصود کے اسکرپٹ پر مبنی طویل دورانیے کے کھیل ”ہاف پلیٹ ”میں ان کی اداکار معین اختر کے ساتھ کلاسیک کردار نگاری ڈرامہ شائقین کو آج بھی یاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں