فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خالد مسعود فروکہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور افسران سے تعارفی ملاقات کی اور محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرالتواء شکایات کو فوری نمٹایا جائے۔ سائلین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔




