لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ خدا کی راہ میں تقسیم کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ آپ کے پاس جو مال موجود ہوتا ہے اس میں برکت آتی ہے ، لوگ کیا کہیں گے اگر آپ اس سوچ میں پڑ جائیں گے تو آپ پر سکون زندگی نہیں گزار سکیں گے اس لئے اپنے اردگرد کو نظر انداز کر کے آگے بڑھتے جائیں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں انسانیت سے پیار کرتی ہوں ،اگر کوئی انسان مشکل میں ہو اور مجھے اس کا معلوم ہو جائے تو میں پھر سکون میں نہیں رہتی اور میری کوشش ہوتی ہے خد اکی توفیق سے کسی طرح اس کی مشکل کو دور کروں ۔ اس کے بعد آپ کو جو دلی تسکین ملتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ریشم نے کہا کہ میں نے کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جو خد اکی راہ میں مال خرچ کرتا ہو اور اسے کبھی پریشانی آئی ہو لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں اخلاص ہونا چاہیے کیونکہ خدا کی ذات کو اخلاص بہت پسندہے۔




