لاہور (بیوروچیف) ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ارسا نے رواں سال خریف کی فصل کے لئے سندھ کو29اور پنچاب کو31فیصد کم پانی ملنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کیمنٹس جاری کردئیے گئے،ارسا نے2026ء میں پانی کی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دیدی۔ارسا کیمطابق اکتوبر 2025سے مارچ 2026 کے دوران 20.356 ملین ایکڑفٹ پانی کی آمدریکارڈکی گئی، کوٹری کے نیچے پانی کااخراج 5.596ملین ایکڑفٹ جبکہ گزشتہ سال 0.470ملین ایکڑفٹ تھا، پانی کاصوبائی استعمال 20مارچ 2026 تک منصوبہ بندی سے کم رہا،آئندہ ارسا مشاورتی کمیٹی اجلاس سے قبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔




