فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی سنگین صورت حال پر انہوں نے کہاکہ خطے جاری انسانی المیے،قتل وغارت گیری کا اصل ذمہ دار غاصب اسرائیل ہے جس سے بالخصوص سارے مسلم ممالک نقصان اٹھارہے ہیں۔ ڈا کٹر حاجی حنیف طیب نے کہاکہ اسرائیلی کی جا نب سے غزہ میں بدترین بربریت کے نتیجے 70ہزارافراد شہید اور2لاکھ کے قریب افراد زخمی ہیں، لبنان میں اسرائیلی بمباری سے تقریبا تین ہزارسے زائد لوگ شہید اورہزاروں کی تعدادمیں زخمی ہوچکے ہیں،امریکہ اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ اورفنڈزفراہم کرکے اس دہشت گردی کی پشت پناہی کررہاہے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ہر پاکستانی بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے اس اصولی موقف پر قائم ہے،قائد اعظم نے فرمایاتھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں گھونپا ہوا خنجر اورایک ناجائز ریاست ہے،جب تک فلسطینیوں کو ان کے تمام جائز حقوق اورمکمل آزادوخودمختارفلسطینی ریاست نہیں مل جاتی،پاکستان کسی بھی قیمت میں غاصب اورناجائز صہیونی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں مسلسل دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں سعودی عرب، قطر اور ترکیہ جیسے برادر ممالک امن قائم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم یہ خدشات اور شواہد بھی موجود ہیں کہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے میں بھارت جیسے بیرونی عناصر پشت پناہی کر رہے ہیں تاکہ خطے کو غیر مستحکم کیا جا سکے۔پاکستانی افواج اس ملک کے چپے چپے کی حفاظت کررہی ہے۔گزشتہ مئی جب بھارت نے پاکستان پرجارحیت کی توپاکستانی افواج نے ناکوں چنے چپوادیئے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان،خیبرپختونخوااورآزادکشمیر کے حالات کشیدہ ہیں،اللہ تعالی ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اورامن قائم کرے،پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیادپر قائم ہوااوران شا اللہ تاقیامت قائم رہے گا ملکی سا لمیت کے خلاف کام کرنے والے اوراسے میلی آنکھ سے دیکھنے والے خودنیست ونابودہوجائیں گے۔ معروف عالم دین مولاناقاری محمدعلی قصوری نے اجتماع میں خصوصی شرکت فرمائی۔حافظ محمدوسیم قادری نے بارگاہ رسالت ۖمیں سلام کا نذرانہ پیش کیا۔




