وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں، ان پر ہونے والی پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ قومی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے، عوامی فلاح وبہبود، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے باہمی تعاون اور موثر رابطے کے ذریعے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کریں تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔ملاقات میں قومی ترقی کے مختلف پہلوئوں اور آئندہ کے ترقیاتی اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں